کندیاں میونسپل کمیٹی کی مبینہ نااہلی اور لاپرواہی کے باعث سیوریج کا سنگین مسئلہ شدت اختیار کر گیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میونسپل کمیٹی کی مبینہ نااہلی اور لاپرواہی کے باعث شہر میں سیوریج کا سنگین مسئلہ شدت اختیار کر گیا تفصیلات کے مطابق شہر بھر کا گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے براہ راست دریائے سندھ اور اس سے ملحقہ جھیلوں میں چھوڑا جا رہا ہے۔
جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی کے مسلسل اخراج کے باعث زیر زمین پینے کا پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پانی کے استعمال سے پیٹ، جلد اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ۔