موٹرسائیکل سوار ایک شوروم پر فائرنگ کرکے فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریلوے روڈ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک شوروم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ فیاض احمد جو کہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے شوروم پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار جنہوں نے نقاب پہنے ہوئے تھے نے آتے ہی فائرنگ کر دی جس سے شوروم کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں موجود افراد نے چھپ کر جانیں بچائیں ،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔