سپیریئر سپر سٹارز کو میڈلز‘ انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا

سپیریئر سپر سٹارز کو میڈلز‘ انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا

سپیریئر سپر سٹارز کو میڈلز‘ انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا والدین کی شرکت ،اپنے بچوں کی کامیابی دیکھ کر فخر کی چمک واضح تھی

داؤدخیل(نماندہ دنیا )صرف ڈگریاں نہیں، ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں کے موضوع پر ’’سپیریئر کالج میانوالی میں گزشتہ روز‘‘تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان کے اصل ہیروز یعنی ہمارے ہونہار طلبہ کی محنت کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔ جنہوں نے ( 2026) میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔تقریب کی رونق والدین کی بھرپور شرکت سے دوبالا ہوگئی، جن کی آنکھوں میں اپنے بچوں کی کامیابی دیکھ کر فخر کی چمک واضح تھی۔ پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سپیریئر سپر اسٹارز کو میڈلز، انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا، جو ان کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر علی احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ \"آج کے یہ اعزازات محض ٹرافیاں نہیں بلکہ ان بلند حوصلوں کا صلہ ہیں جو کبھی ہارنا نہیں جانتے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپیریئر کالج میانوالی کا مقصد صرف ڈگریاں بانٹنا نہیں بلکہ ایسی نسل تیار کرنا ہے جو عملی زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکے ۔ والدین نے ادارے کے تعلیمی معیار اور نظم و ضبط پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس نے اس تقریب کو ایک جذباتی اور یادگار سنگِ میل بنا دیا۔ سپیریئر کالج میانوالی اپنے تمام فاتحین کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں