منشیات فروش گرفتار 1120گرام چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار 1120گرام چرس برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 1120 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ بلال خان ولد مسعود خان سکنہ رامی خیل سے 1120گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں