گیس لیکج سے آتشزدگی دوخواتین سمیت 4افراد زخمی

گیس لیکج سے آتشزدگی دوخواتین سمیت 4افراد زخمی

گیس لیکج سے آتشزدگی دوخواتین سمیت 4افراد زخمی چولہا کھلا رہ جانے سے گیس کچن میں پھیل گئی ، ایک بچہ لاہور ریفر

بھلوال(نمائندہ دنیا)چک نمبر 4جنوبی میں گیس لیکج سے آتشزدگی دوخواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر4 جنوبی میں چولہا کھلا رہ جانے کی وجہ سے گیس کچن میں پھیل گئی جب اہل خانہ نے چولہا جلانے کی کو شش کی تو آگ پھیل گئی جس سے 52سالہ کوثر بی بی، 35سالہ اقراء محسن، 4سالہ حسیب اور 16 سالہ علی حسن جھلس گئے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق خواتین کے چہرے اور کمر جھلس گئی جبکہ بچوں کے چہرے اور بازو جھلس گئے شدید زخمی ماں اور ایک بچے کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں