مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے کیلئے خواتین عہدیدار متحرک

مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے کیلئے خواتین عہدیدار متحرک

مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے کیلئے خواتین عہدیدار متحرک ڈسٹرکٹ و تحصیل باڈیوں کے نئے ممبران میں سرٹیفکیٹس تقسیم ، نئی ذمہ داریاں دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،جس میں ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر اورضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانونے ڈسٹرکٹ و تحصیل باڈیوں کے نئے ممبران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل سطح پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کو متحرک کرنے اور دیگر امور بابت مشاورت ہوئی اور عہدیداران میں ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زنیرہ رحیم اور شازیہ بانوں نے کہا کہ ،صوبائی صدر سیدہ نوشین افتخار کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے کیلئے خواتین عہدیداران اور کارکن دن رات متحرک ہیں،مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں انشاء اﷲ کلین سویپ کریگی، کیونکہ و ز یر اعلی پنجا ب محترمہ مریم نو ازشر یف نے 2سال کے عرصہ میں ترقیاتی کا مو ں اور عوامی فلاح و بہبو د کے منصو بو ں کا پایہ تکمیل کر کے عوامی خد مت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔جس سے حکو متی مو را ل بہت بلند ہے ،اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے عوام مطمئن ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں