پاکستان کی ترقی سالمیت اور استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابل تعریف راؤ طاہر مشرف
بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی سالمیت اور استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
جس کی وجہ سے دنیا کی سپر پاور امریکہ بھی پاکستان میں آ کر ایران سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہوئی اس کا سہرا حکومت کے نہیں بلکہ پاک فوج کے سر ہے ۔جن کی بدولت بڑی بڑی طاقتیں بھی پاکستان کی جانب آنکھ اٹھانے کی جرآت نہیں کرتی ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پاک فوج کو اجازت دے کہ جو دولت بیرون ملک لوٹ کر بینکوں میں جمع کروائی گئی ہے اسے واپس لانے کے لیے پاک فوج کے شعبہ کو اجازت دی جائے کہ وہ لوٹی گئی دولت کو واپس لائے تاکہ پاکستان میں جو معاشی صورتحال ہے اس کو درست کرنے میں مدد مل سکے