چھوٹے صوبوں کے قیام سے یقینی ترقی ہوگی ، شیر عباس خان نیازی

چھوٹے صوبوں کے قیام سے یقینی  ترقی ہوگی ، شیر عباس خان نیازی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبوں کے قیام سے یقینی ترقی ہوگی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل ہوں گے صوبائی دارالحکومتوں کی دوری سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 ہم میاں عامر محمود چیئر مین دنیا میڈیا گروپ کی اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یوسی ملک خالد محمود نون اور کلورکوٹ کی سیاسی سماجی شخصیت شیر عباس خان نیازی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن لیول پر صوبہ بننے سے عوام کے مسائل ان کے گھروں کے قریب حل ہوں گے اس لیے سرگودھا ڈویژن کو صوبہ کا درجہ دیا جائے اور ملک کے باقی ڈویژنوں کو بھی صوبوں کا درجہ دیا جائے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں