2 مختلف واقعات میں خواتین پر تشدد، مقدمات درج

2 مختلف واقعات میں خواتین  پر تشدد، مقدمات درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)دو مختلف واقعات کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات پیش آئے ، جن میں پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

موضع جگت پورہ میں مکان کے تنازع پر انور وغیرہ نے ارشاد بی بی، اس کی بہو شمیم اور پوتیوں سونیا، بختاور اور نور نمرہ بی بی کو سوٹے مار کر زخمی کر دیا۔دوسرے واقعے میں محلہ پیر اعظم میں مشکوک اور غیر اخلاقی حرکات سے منع کرنے پر توقیر وغیرہ نے محلے دار گلناز بی بی کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں