تیز رفتار وزنی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوارکو کچل کر مار ڈالا

 تیز رفتار وزنی ڈمپر نے  موٹر سائیکل سوارکو کچل کر مار ڈالا

خوشاب (نمائندہ دُنیا )میانوالی روڈ پر گنجیال اڈے کے قریب تیز رفتار وزنی ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

خوشاب (نمائندہ دُنیا )میانوالی روڈ پر گنجیال اڈے کے قریب تیز رفتار وزنی ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت چودھری محمد نوید ولد چودھری محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے ، جو موضع گنجیال کا رہائشی تھا۔ نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد ڈمپر کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ قائد آباد پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں