تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں اینستھیزیا اسپیشلسٹ کی سہولت فراہم
بھیرہ (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں گائنی اور آرتھوپیڈک مریضوں کے آپریشنز کے لیے اینستھیزیا اسپیشلسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کیئر کی جانب سے ڈاکٹر محمد احمد کی بطور اینستھیزیا سپیشلسٹ بھیرہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد احمد آپریشن ڈیز کے دوران اپنی خدمات سرانجام دینگے ، جس سے ہسپتال میں گائنی اور آرتھوپیڈک شعبہ جات میں بڑے آپریشنز دوبارہ شروع کر دئیے گئے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اس تعیناتی سے نہ صرف مقامی مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ بلکہ انہیں دیگر شہروں کا رخ کرنے سے بھی نجات ملے گی، جبکہ ہسپتال میں طبی سہولیات کے معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔