اٹارنی جنرل کی علاقائی خدمات قابل تحسین:ملک امیر حیدر

اٹارنی جنرل کی علاقائی خدمات  قابل تحسین:ملک امیر حیدر

خوشاب (نمائندہ دُنیا)استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے صدر حلقہ پی پی 82ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ ملک منصور عثمان اعوان کی بے پناہ علاقائی خدمات ہمیشہ ضلع خوشاب کی تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

 میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی فلاحی خدمات کا دائرہ صرف وادی سون تک محدود نہیں بلکہ وہ پورے ضلع کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، اور ان کا وجود اس پسماندہ ضلع کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ وادی سون کے دور افتادہ مواضعات کو مرکزی شاہراہوں سے مربوط کرنے کیلئے کارپٹ روڈز کا جال بچھایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں