اربوں روپے سے تیار واٹر سپلائی سکیموں کی ابتر حالت، شہر ی آلودہ پانی پینے پر مجبور

اربوں روپے سے تیار واٹر سپلائی سکیموں کی  ابتر حالت، شہر ی آلودہ پانی پینے پر مجبور

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ایک جانب پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور ضرورت نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔

تو دوسری جانب ریجن بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی واٹر سپلائی سکیمیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور موسمی اثرات کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو رہی ہیں۔متعدد واٹر سپلائی سکیموں سے فراہم کیا جانے والا پانی کلورینیشن کے عمل سے بھی محروم ہے۔ شہریوں کو مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے حکومت کی جانب سے واٹر سپلائی سکیموں کی بہتری، باقاعدہ کلورینیشن اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ڈویژنل سطح پر خصوصی مانیٹرنگ یونٹس قائم کیے گئے تھے ، تاہم یہ یونٹس تاحال فعال نہیں ہو سکے ۔حکومتی ہدایات اور گائیڈ لائنز بھی عملی نفاذ کی بجائے فائلوں تک محدود نظر آتی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے ساتھ محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں