ڈی ایس پی مہدی حسن شاہ کے تبادلے پر الوداعی تقریب

ڈی ایس پی مہدی حسن شاہ کے  تبادلے پر الوداعی تقریب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی جانب سے ڈی ایس پی آر آئی بی مہدی حسن شاہ کے تبادلے کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔آر پی او نے ڈی ایس پی مہدی حسن شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کر کے رخصت کیا۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی مہدی حسن شاہ کا تبادلہ بطور ایس ڈی پی او پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں