سرگودھا: ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کا تبادلہ اور نئے افسر نے چارج سنبھال لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس حسیب احسن کو لاہور میں آڈٹ ونگ کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ہسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ اور مختلف شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی، جن میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ، ڈاکٹر کاشفہ بھلی، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر اکرام الحق شامل تھے ۔ مقررین نے حسیب احسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
جس سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئی۔اس موقع پر حسیب احسن کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں بھی محنت اور دیانت داری سے سرانجام دیں گے ۔دوسری جانب ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر فنانس ملک اخلاق الحسن نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔