کلورکوٹ میں طو فان سے درخت اکھڑ گئے ، بجلی کا نظام متاثر
کلورکوٹ میں طو فان سے درخت اکھڑ گئے ، بجلی کا نظام متاثرگھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں بھی اڑ گئیں ، دیواریں منہدم ہو گئیں
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ اور گردونواح میں رات کے وقت شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی کچی دیواریں گر گئیں، درخت ٹوٹ گئے جبکہ متعدد سولر پلیٹیں اڑ کر تباہ ہو گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔گزشتہ رات کلورکوٹ سمیت تحصیل بھر میں تقریباً پونے گھنٹے تک شدید آندھی اور طوفان جاری رہا۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی کچی و پکی دیواریں منہدم ہو گئیں اور چھوٹے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔طوفان کے باعث گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں بھی اڑ کر ٹوٹ گئیں، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آندھی اور طوفان کے باوجود کلورکوٹ سمیت تحصیل بھر میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔