شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی قبر پر افسروں کی حاضری ‘سلامی پیش
شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی قبر پر افسروں کی حاضری ‘سلامی پیشافسروں نے شہید کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی ، تحائف پیش کئے
خوشاب (نمائندہ دُنیا )ریجنل سپروائزری آفیسر ٹیلی کمیونی کیشن پولیس سرگودھا نے اپنے سٹاف کے ہمراہ شوالہ کے قبرستان میں شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ افسران نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، قومی پرچم لہرایا، پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پولیس افسروں نے اجتماعی دعا کے بعد شہید کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کی جانب سے تحائف پیش کیے ، جبکہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضح رہے کہ کانسٹیبل ظفر اقبال نے ضلع اٹک کے علاقے ڈھلیاں میں دورانِ ڈیوٹی سماج دشمن عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔