کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ‘ فوری اقدامات کا مطالبہ
کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ‘ فوری اقدامات کا مطالبہسکول جانے والے طلبہ، راہگیر اور موٹر سائیکل سوار شدید مشکلات کا شکار
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کے علاقے سیلواں بوائز ہائی سکول اور گلی ٹھیکیداراں والی میں کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث سکول جانے والے طلبہ، راہگیر اور موٹر سائیکل سوار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بالخصوص رات کے اوقات میں اندھیرے کے باعث یہ صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جا چکا ہے ، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال سے فوری نوٹس لینے اور مین ہولز پر مضبوط ڈھکن نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔