شاہ پور صدر:لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کورس کی منظوری پر خراجِ تحسین

شاہ پور صدر:لیڈی ہیلتھ وزیٹرز  کورس کی منظوری پر خراجِ تحسین

شاہ پور صدر (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور صدر میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز(LHW) کورسز کے آغاز کی منظوری کو پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن کا اہم کارنامہ قرار دیا گیا ہے ۔

یہ بات ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر نوید ایوب انصاری نے ہیلتھ کونسل کی ماہانہ میٹنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس کے آغاز سے تحصیل شاہ پور کی طالبات کو مقامی سطح پر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع میسر آئیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دو سالہ کورس میں 100 سے زائد طالبات داخلہ لیں گی۔، جنہیں بعد ازاں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا، جہاں انہیں تقریباً 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ ان کا مقصد اپنے حلقے کو ماڈل حلقہ بنانا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ بچیوں کو تعلیم اور تربیت کے لیے دیگر شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ڈسپنسر اور نرسنگ کورسز کے آغاز کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔اجلاس میں ملک آصف اعوان، رانا کریم داد جھمٹ، راجہ فرخ قیوم، صفدر حسین کھوکھر اور ملک ربنواز نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں