سلانوالی :بڑے چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

 سلانوالی :بڑے چھوٹے گوشت  کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر فعال ہونے کے باعث قصابوں کی لوٹ مار جاری بڑے چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ اور صفائی کے نام پر ناپ تول کے نظام میں بے ظابطگیاں۔

 تفصیلات کے مطابق سلانوالی شہر اور قصبات سمیت دیہی علاقوں میں قصابوں نے از خود ہی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا بڑا گوشت 800 روپے فی کلو کے بجائے 1200 روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 1600 روپے فی کلو کے بجائے 2600 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں