کندیاں کے تمام بازاروں میں دکانوں کے باہر شیڈ اتار دیئے جائیں ،اسسٹنٹ کمشنر پپلاں
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کندیاں کے تمام بازاروں میں دکانوں کے باہر شیڈ (چھجے ) اتار دیئے جائیں یہ احکامات سی ایم پنجاب اور چیف سیکرٹری حکومت پنجاب نے جاری کیئے ہیں۔
جن بارے پہلے بھی کئی بار ہدایات اور وارننگ دی جا چکی ہے اس بار وارننگ کو حتمی سمجھا جائے۔ اور تمام شیڈ چجھے فوری اتار دیئے جائیں ورنہ بعد میں یہ بحق سرکار ضبط ہوں گے جرمانے اور مقدمات بھی کیئے جائیں گے اور کوئی عذر قبول نہ کیا جائے گا۔