غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت روکنے کیلئے مشترکہ ایکسرسائزشروع

غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت روکنے  کیلئے مشترکہ ایکسرسائزشروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) غیر قانونی غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے دھندہ کو کنٹرول کرنے کیلئے مشترکہ ایکسرسائز کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات کی بڑھتی ہوئی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں متعلقہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ڈرگ انسپکٹر ز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسے عناصر کے خلاف جلد کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔ جو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات کی فروخت کر کے حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں، مزید ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو مبینہ طور پر سرکاری ادویات کو فروخت کرنے کے مکروہ دھندہ میں بھی ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں