تما م ہاٹ سپاٹس کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپا نس کمیٹی برا ئے انسدادِ ڈینگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران اور ڈینگی فوکل پر سن نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں کیئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ سٹیک ھولڈرز کو ہدایت کی کہ تما م ہاٹ سپاٹس کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے ۔