بستر پر سوئی خاتون سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

بستر پر سوئی خاتون سانپ  کے ڈسنے سے جاں بحق

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں بستر پر سوئی خاتون سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ۔کندیاں کے رہائشی محمد اقبال مونا کی اہلیہ رات کے وقت گھر میں سو رہی تھیں کہ اچانک زہریلے سانپ نے انہیں ڈس ڈس لیا۔

 جس کو فوری طور پر اہل علاقہ طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نا ہو سکیں واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن 11بجے ریلوے قبرستان کندیاں میں ادا کر دی گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں