ملزمان نے 80لاکھ روپے کا سیب راستے میں ہی غائب کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملزمان نے 80لاکھ روپے کا سیب راستے میں ہی غائب کر دیا اور روپوش ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
لاہور کے رہائشی قمر زمان نے سرگودھا کے علاقہ 23شمالی میں واقع ایک سٹور سے 80لاکھ روپے مالیت کا ایرانی سیب خرید کر محمد انوراور اسد علی کو لاہور فروٹ منڈی پہنچانے کا معاہدہ کیا، تاہم ملزمان نے سیب کی 2462پیٹیاں منزل پر پہنچانے کی بجائے غائب کر لیں، اور فون بند کر کے روپوش ہو گئے ، متاثرہ آڑھتی کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔