ملکی عزت کیلئے جانیں دینے کو تیار ہیں ‘ احمد لدھیانوی
ملکی عزت کیلئے جانیں دینے کو تیار ہیں ‘ احمد لدھیانوی اﷲ نہ کرے ملک پرکوء مشکل وقت آیا توہم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ ہونگے
پھلروان (نمائندہ دنیا ) سرزمین پھلروان پرصدرسنی علماء کونسل حافظ رانا عبد الجبار معاویہ کی زیر صدارت میں سیدنا صدیق اکبر چوک میں ھونیوالی سیرت النبیؐ عظمت صحابہ واھل بیت واستحکام پاکستان کے موضوع پر ھونیوالی عظیم الشان تاریخ ساز کانفرنس میں سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی صدر سنی علماء کونسل پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی قائد پنجاب مولانا اشرف طاہر شہزادہ اھلسنت مولانا محمد معاویہ اعظم طارق مناظر اسلام مولانا عبد الجبار حیدری نے شرکت کی۔ عظیم الشان کانفرنس سے قائد اھلسنت سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم ختم نبوت صحابہ واہل بیت کی عزت وعظمت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ھیں اسی طرح ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ کیلئے بھی ھم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اﷲ نہ کرے ملک پرکوء مشکل وقت آیا توھم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر ملک کے دفاع کیلئے دشمن کے ساتھ لڑیں گی۔ ھمیں ملک کا دفاع اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ھے صدر سنی علماء کونسل پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ھے کہ ھم ملک میں اسلامی نظام چاھتے ھیں آور وہ ایک ھی صورت میں ممکن ھے کہ ملک میں صحابہ کرام واھل بیت رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین کی عزت وعظمت کے تحفظ کا قانون بن جائے ۔