قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14مئی ،بعد میں کسی درخواست پر غور نہیں ہوگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام رفاہی اداروں، مدارس اور تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہے ،جس کیلئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14مئی 2026ہے ،مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گاصرف وہی تنظیمیں/ادارے کھالیں جمع کرنے کے اہل ہوں گے جنہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ این او سی (NOC) جاری کیا جائے گا،یہ واضح کیا گیا کہ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا غیر قانونی تصور ہوگا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومتی احکامات عمل درآمد کرنا ہر شہری کا حق ہے ۔منظوری لینے کی آخری تاریخ 14 ہے