کمشنر شوکت علی کا گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا دورہ

 کمشنر شوکت علی کا گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا دورہ

کمشنر شوکت علی کا گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا دورہ خریداری کے تمام مراحل کو میرٹ اور شفافیت کے مطابق مکمل کیا جائے،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں گندم خریداری کے عمل، کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے خریداری مرکز پر انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کسانوں کو بروقت اور شفاف سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور گندم خریداری کے شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خریداری کے تمام مراحل کو میرٹ اور شفافیت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید خالد گیلانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں