ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز

 ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز

ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغازکم عمر لڑکا ہائی ویز پر موٹرسائیکل چلاتے پایا گیا تو والدین کے خلاف کارروائی ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو کے احکامات پر پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا۔ بار بار چالان ہونے کے باوجود ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ روڈ سیفٹی قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ،ترجما ن پیٹرولنگ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے جاری مہم کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے 703 موٹرسائیکلز بند کر دیے ۔ مزید برآں، جووینائل ڈرائیونگ کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کم عمر ڈرائیوروں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔

اگر کوئی کم عمر لڑکا ہائی ویز پر موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور بچوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنائیں اس حوالے سے ایس پی پیٹرولنگ فرخ سہیل سندھو کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ صرف قانونی تقاضا بلکہ شہریوں کی اپنی حفاظت کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ دورانِ سفر ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں اور روڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کریں کیونکہ قانون کی پاسداری ہی محفوظ اور ذمہ دار سفر کی ضمانت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں