کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول سٹی کیمپس سرگودھا کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول سٹی کیمپس سرگودھا کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول سٹی کیمپس سرگودھا کا تفصیلی دورہ سکول کے نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو تسلی بخش قرار دیا،معیاری تعلیم اولین ترجیح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈویڑنل پبلک سکول سٹی کیمپس سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور سکول میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا،کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی تدریسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،اس موقع پر ھیڈ مسٹریس میمونہ پرویز نے ادارے کی کارکردگی، نتائج اور جاری ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے سکول کے نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتری کے لیے جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے ادارے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمشنر نے سکول میں صفائی، سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں