علما کا افواج پاکستان کی قربانیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین

 علما کا افواج پاکستان کی قربانیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین

علما کا افواج پاکستان کی قربانیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین آپریشن بنیان المرصوص ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)علامہ عبدالرشید حجازی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اپنی عسکری قیادت پر فخر ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور قیادت نے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، جس سے ملک کے دفاع کو مزید استحکام ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا ہر کارکن اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملکی بقا، سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں مثالی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا ہے اور دنیا پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں