کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 کرایہ دار گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 کرایہ دار گرفتار، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن نقیب اللہ ولد میمون خان سکنہ باجوڑ، فیصل اقبال ولد فتح شیر سکنہ چکوال، حبیب الرحمٰن ولد بہاول خان سکنہ جنوبی وزیرستان اور ذیشان اقبال ولد محمد اقبال سکنہ جہلم کو چیک کیا۔