70 لاکھ افراد منشیات کے عادی، روزانہ 700 اموات

70 لاکھ افراد منشیات کے عادی، روزانہ 700 اموات

70 لاکھ افراد منشیات کے عادی، روزانہ 700 اموات منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے سنگین خطرہ زرعی یونیورسٹی میں مقررین کاخطاب

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) ملک میں تقریباً 70 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ منشیات سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث روزانہ 700 افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ یہ انکشاف مقررین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے شعبہ دیہی عمرانیات کے زیر اہتمام منعقدہ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شعبہ نفسیات و رویہ جاتی علوم، الائیڈ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے کہا کہ منشیات کی لت نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے اور خاندانوں سمیت پورے معاشرے کو شدید متاثر کر رہی ہے ۔

انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ طلبہ میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہمات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔ شعبہ دیہی عمرانیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نائمہ نواز نے کہا کہ منشیات کی لت نوجوانوں اور معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ آگاہی، تعلیم، مثبت سرگرمیاں اور مضبوط اخلاقی اقدار نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔انجمن انسدادِ منشیات الائیڈ ہسپتال کی جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم نے کہا کہ منشیات نہ صرف جسمانی اور ذہنی صحت کو تباہ کرتی ہیں بلکہ جرائم، تشدد اور سماجی بے چینی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں