گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی

 گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار  دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھلا پور کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں میں طالب حسین، اسکی بیوی نسرین ، چار سالہ بیٹا طلحہ اور دو سالہ بیٹی آمنا شامل ہے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا حادثہ گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا۔ کی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف مقدہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں