خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو مخصوص لگائے جانے والے اتوار، جمعہ اور منگل بازاروں میں خواتین کے لئے الگ سٹال اور بس سٹاپوں، بس ٹرمینل میں خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کی ہدیات کی تھی، جس پر سرگودھا سمیت متعدد بلدیاتی اداروں کی جانب سے تا حال عملدرآمد نہ سامنے آ سکا جس پر حکومت نے تشویش کا اظہا کیا۔کرتے ہوئے جلد از جلد عملدرآمد کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں