رقبہ کی ملکیت ظاہر کر کے ریٹائرڈ ماسٹر سے 93 لاکھ ہتھیا لئے

 رقبہ کی ملکیت ظاہر کر کے ریٹائرڈ ماسٹر سے 93 لاکھ ہتھیا لئے

رقبہ کی ملکیت ظاہر کر کے ریٹائرڈ ماسٹر سے 93 لاکھ ہتھیا لئے رقم کے بعدملزم نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں اور صاف انکاری ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلسازی سے سرکاری رقبہ کی ملکیت ظاہر کر کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، بتایا جاتا ہے کہ نواحی اشرف کالونی کے سابق ہیڈماسٹر محمد انور سعید کوانعام الہی نے کہا کہ7شمالی میں زرعی رقبہ پڑا ہے آپ کو میں کم ریٹ پر دے دیتا ہوں، جس پر انور سعید نے ریٹائرمنٹ پر ملنے والی 93لاکھ روپے کی رقم اس کے حوالے کی اور بقایا گیارہ لاکھ اسی ہزار روپے بوقت رجسٹری ادا کرنا طے پایا مگر اس دوران عقدہ کھلا کہ مذکورہ زرعی رقبہ محکمہ انہار کی ملکیت ہے ،جس پر رابطہ کیا گیا تو ملزم نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں اور صاف انکاری ہو گیا، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں