لاکھوں کے ڈاکے ‘نقدی ‘موبائل لوٹ لئے ‘ایک شخص زخمی

لاکھوں کے ڈاکے ‘نقدی ‘موبائل لوٹ لئے ‘ایک شخص زخمی

لاکھوں کے ڈاکے ‘نقدی ‘موبائل لوٹ لئے ‘ایک شخص زخمی تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل‘نقدی و موبائل چھین کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)99جنوبی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے لطیف مسیح کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ 70جنوبی کے قریب تین نامعلو م ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد فاروق سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،لیاقت شہید روڈ بھلوال کے ایک بنک سے رقم نکلوا کر باہر نکلنے والے غلام عباس نامی شخص سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے چھین کر لے گئے ،ہاتھی ونڈ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شوکت حیات ،حسیب الرحمان، اور احمد حیات سے نقدی، اہم دستاویزات چھین لیں ،حمید ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے سدرہ بی بی سے زبردستی پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روے نقدی و دیگر اشیاء تھیں،اسی طرح گلشن کالونی بھلوال کے وارث علی کی دوکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان،سخی سلیمان ٹاؤن کے نعیم عباس کے بیوٹی پارلر سے تین لاکھ روپے مالیت کا میک اپ،فرنیچر و دیگر قیمتی اشیاء،59شمالی کے محمد رمضان کے کریانہ سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی اشیائے خوردو نوش،ماڈل کالونی کے محمد اویس،مختار کالونی کے محمد نعیم،46شمالی کے وقاص کے گھروں سے لاکھوں روپے کا سامانکوٹ راجہ کے محمد سرور کے رقبہ سے چھ لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر، تھری فیز میٹر و دیگر اشیاء،سیال موڑ سے اظہر حسین،مٹیلہ سے محمد شاہد عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں