موثرتیاریاں کر کے سیلابی نقصان سے بچا جا سکتا ،اے ڈی سی ریونیو ق

 موثرتیاریاں کر کے سیلابی نقصان سے بچا جا سکتا ،اے ڈی سی ریونیو ق

موثرتیاریاں کر کے سیلابی نقصان سے بچا جا سکتا ،اے ڈی سی ریونیو ریسکیو 1122، صحت، لائیو سٹاک سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنا چاہئے

شاہپورصدر ( نامہ نگار) قدرتی آفات روکنا انسان کے بس میں نہیں ہے اور موثر تیاریاں کر کے سیلاب جیسی آفت سے بچاؤ اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کے مابین باہمی روابط، سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں اور استعدادِ کار کا جائزہ لینا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا احمد ہارون نے شاہ پور کے قریب دریائے جہلم پل کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر موک ایکسرسائز کے موقع پر کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر یسریٰ سہیل نے کہاکہ سلا ب کے دوران سب سے اہم کردار ریسکیو کا ہوتا ہے جس کیلئے انتظامیہ، ریسکیو 1122، صحت، لائیو سٹاک سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں