ویگن بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر نالہ میں گرنے سے تین افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈرائیور کو اونگھ آنے پر تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر نالہ میں گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
جن کو نکال کر فوری طبی امداد فراہم کردی گئی،بتایا جاتا ہے کہ علاقہ 92 موڑ کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آنے پر گوجرانوالہ سے آ کر بھکر جانے والی تیز رفتار آئی ایس ویگن بے قابو ہو چھوٹے نالہ میں گرنے سے یوسف شاہ بھکر کا 40 سالہ بلال،بھکر کا 40 سالہ محمد حمید،20 سالہ شوکت زخمی ہو گئے جن کو فوری نکال کر ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کر دی۔