ٹریفک پولیس پر اسلحہ تان کر ہراساں کیا ، مقدمہ درج

 ٹریفک پولیس پر اسلحہ تان کر ہراساں کیا ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بغیر لائسنس اور فٹنس گاڑی چلا کر ایکسیڈنٹ کرنے والے شخص اور اسکے ساتھیوں کے خلاف ٹریفک پولیس پر اسلحہ تان کر ہراساں کرنے پر قانون متحرک ہو گیا۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ 91جنوبی کے قریب ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایکسیڈنٹ کرنے والے شخص جس کا نام شکیل بتایا جاتا ہے کو ٹریفک پولیس نے قابو کیا تو ملزم نے فون کر کے اپنے ساتھی بلوا لئے جنہوں نے آتے ہی کارسرکارمیں مزاحمت کرتے ہوئے اہل کار پر اسلحہ تان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اور فرار ہو گئے ،جس پر تین نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں