غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 ملزمان کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ پھلروان نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔۔۔
گرفتار ملزم بابر سے پسٹل 30 بور، قمر عباس سے بندوق 12 بور، ابرار سے پسٹل 30 بور، نعمان سے پسٹل 30 بور ،ملزم تیمور سے بندوق 12 بور، اویس سے پسٹل 9MM اور قاسم سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔