سی پی اوکا مویشی منڈی کا دورہ، سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم

 سی پی اوکا مویشی منڈی  کا دورہ، سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس کے سی پی او تنویر حسین نے سمندری روڈ نیاموآنہ مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد، ایس ایچ او روشن والا اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سی پی او فیصل آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی فرداً فرداً چیکنگ یقینی بنائی جائے جبکہ شہریوں اور بیوپاریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرکے سکیورٹی انتظامات مزید سخت اور مؤثر بنائے جائیں، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔سی پی او نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ بیوپاریوں اور شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں