پولیس نے گمشدہ 8 سالہ بچی والدین سے ملا دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس نے والدین سے بچھڑنے والی 8 سالہ بچی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سے آٹھ سالہ بچی آفرین کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا گیا ہے۔بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نواز شریف پارک آئی تھی جہاں سے وہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری کارروائی کی اور گمشدہ بچی کو تلاش کرکے بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔