اشتہاری ، ناجاز اسلحہ ، گداگری اور پر مقدمات درج
تھانہ داؤد خیل کو مطلوب 2 سال سے روپوش مجرم اشتہاری جنید کو گرفتار کر لیا گیا
داودخیل (نماندہ دنیا)تھانہ داؤد خیل کی مختلف کارروایاں ، ملزمان اشتہاری ، ناجاز اسلحہ ، گداگری اور سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دادخیل کا جرام پیشہ افراد کے خلاف کارروایوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر مقبول خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ E پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے تھانہ داؤد خیل کو مطلوب 2 سال سے روپوش مجرم اشتہاری جنید ولد عنایت اللہ سکنہ داؤد خیل کو گرفتار کیا جوکہ تھانہ داؤد خیل کے مقدمہ نمبر 281/2024 بجرم پنجاب سپنڈ ایکٹ 147/149/188/341 ت پ میں مطلوب تھا۔
جبکہ مزید کارروایوں میں ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر مقبول خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے عدالتی اشتہاری شہزاد ولد عنایت اللہ سکنہ داؤد خیل کو گرفتار کیا دوران تلاشی ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاجبکہ ایک اور کاروائی میں دوران گشت گداگری ایکٹ کی خلاف پر پر 2 بھکاری غالب حسین ولد طالب حسین اور پیر قمر سکنائے ضلع وہاڑی کو گرفتار کیا۔ جبکہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف پر یاسین ولد ناظم خان سکنہ چارسدہ کو گرفتار کیاپانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ داؤد خیل میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔