فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 49 ملز م گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم کی وارداتوں میں ملوث 49 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ 10 اشتہاری اور 15 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔