فتح شیر انتقال کر گئے
میانی نامہ نگار()سرپرست اعلیٰ پریس کلب محمود منور خان ایڈووکیٹ کے چچا فتح شیر انتقال کر گئے پریس کلب کے تعزیتی اجلاس میں دعائے مغفرت۔سرپرست اعلیٰ پریس کلب میانی محمود منور خان ایڈووکیٹ کے حقیقی چچا، احمد شیر خان نمبردار کے چھوٹے بھائی اور طاہر سلیم خان و محسن علی خان کے والد فتح شیر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال پر پریس کلب میانی کے عہدیداران اور ممبران کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی گئی ہے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے صدر پریس کلب میانی شیخ وقاص ارشد کی زیرِ صدارت ایک خصوصی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔