بیوہ کا سامان چوری غائب کر کے مکان پر بھی قبضہ کر لیاگیا

بیوہ کا سامان چوری غائب کر کے  مکان پر بھی قبضہ کر لیاگیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس ادارے کے سابق ملازم کی بیوہ کا جہیز کا سامان چوری غائب کر کے مکان پر بھی زبردستی قبضہ کر لیاگیا، موضع ڈھل کی رہائشی غوث بی بی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

اس خاوند محمد اصغر جو کہ رینجرز فورس میں ملازم تھا کی وفات کے بعد چند روز قبل میں والدہ کی تیمار دار کیلئے گاؤں گئی ہوئی تھی کہ اس دوران غیر موجودگی میں اس کے رشتہ دار محمد اشرف وغیرہ چھ افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے تالے توڑ کر 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز کا سامان جس میں زیوربھی شامل ہے چوری کر لیا واپس آ کر اس نے سامان کی واپسی کا تقاضا کیا تو ملزمان نے اسے دھکے دے کر گھر سے بھی بے دخل کر دیا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ معاملات کی تفتیش کی جا رہی ہے ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں