ضلعی انتظامیہ اور ستھراپنجاب اتھارٹی نے تمام تیاریاں مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عید قربان پر سرگودھا ضلع کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ستھراپنجاب اتھارٹی نے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں ویسٹ ورکرز گھر گھر جاکر قربانی کے جانوروں کی الائشیں جمع اور انہیں مناسب انداز میں شہر سے باہر تلف کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عیدگاہوں، مساجد،پارکوں اور دیگر کھلے مقامات پر عید الاضحی کی نماز کے لئے بھی صفائی اپریشن مکمل اور مساجد و عید گاہوں کو فنائل اور عرق گلاب سے معطر کیا گیا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عید قربان پر ویسٹ ورکرز سے تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں کھلیعام،نہروں،سیوریج نالوں وغیرہ میں پھینکنے کی بجائے ورکرز کے حوالے کریں تاکہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں شہریوں کی شکایات کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائے گا اور ضلعی ہیڈکوارٹر پر کنٹرول رومز فعال ہونے کے علاوہ تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں سرگرم عمل رہے گی جن کی مانیٹرنگ کا بھی خصوصی میکنزم وضع کیا گیا ہے ۔