عوامی مقامات، چوکوں اورشاہراہوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا

 عوامی مقامات، چوکوں اورشاہراہوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا

مختلف مقامات پر دلکش لائٹنگ اور آرائشی کام مکمل ، شہر کا حسن مزید نکھر آیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن اور شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر خوشگوار اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کے شہر کے اہم عوامی مقامات، چوکوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ روشنیوں، خوبصورت پینٹنگز اور دیدہ زیب آرائش سے سجا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی سربراہی اور ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی رانا محمد ابوبکر کی نگرانی میں جاری اس خصوصی مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر دلکش لائٹنگ اور آرائشی کام مکمل کیا گیا جس سے شہر کا حسن مزید نکھر آیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر شہریوں میں خوشی اور اپنائیت کے جذبات کو فروغ دینا اور شہر کو ایک خوبصورت اور تہوار کے رنگوں سے مزین ماحول فراہم کرنا ہے۔ شہریوں نے بھی ان خوبصورت انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا مثبت اقدام قرار دیا،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، قربانی آلائشیں مقررہ مقامات اور بیگز میں ڈالیں اور ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں