ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں الگ الگ کنٹرول رومز قائم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پرممکنہ خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں الگ الگ کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے۔۔۔
جو عید کی چھٹیوں کے دوران سکیورٹی سمیت نگرانی کے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کرینگے ،یہ عید کی چھٹیوں کے دوران دن رات کام کریں گے ،ضلعی پولیس کے ترجمان خرم اقبال کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی ؍ جرائم کی اطلاع، لاوارث مال کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ان فون نمبر پر 048-9230335-6اطلاع دی جاسکتی ہے تاکہ کسی بھی اطلاع کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔